0

جہلم: ڈی سی عاصمہ اعجاز چیمہ کا پنک کارٹ بازار کا دورہ، خواتین کے کاروبار اور سہولیات کا جائزہ

مرزا عبدالجبار بیگمرزا عبدالجبار بیگ

جہلم (پی ٹی وی نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے پنک کارٹ بازار جہلم کا دورہ کیا۔

انہوں نے بازار میں موجود خواتین سے براہ راست گفتگو کی، ان کے کاروبار، دستیاب سہولیات اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا، اور بازار کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے محفوظ کاروباری ماحول، بہتر سہولیات اور معاشی مواقع کی فراہمی پر زور دیا، تاکہ خواتین باعزت روزگار کے ذریعے خودمختاری حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں