0

جہلم: ڈی سی عاصمہ اعجاز چیمہ کی زیر صدارت بلڈنگز اور مائنز اینڈ منرلز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ڈاکٹر اعجاز اعوانڈاکٹر اعجاز اعوان

جہلم (پی ٹی وی نیوز) ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ کی زیر صدارت محکمہ بلڈنگز اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں دونوں محکموں کے افسران کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی، جس میں تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت، معیار تعمیر، معدنیات سے متعلق امور اور جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کی مؤثر نگرانی، معیار برقرار رکھنے، بروقت تکمیل اور محکمانہ کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں