0

دینہ پولیس کی اہم کارروائی: شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

مرزا عبدالجبار بیگمرزا عبدالجبار بیگ

جہلم (پی ٹی وی نیوز) تھانہ دینہ کی چوکی سٹی پولیس کو شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابقہ رنجش کی بنا پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

واقعہ کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے جبکہ متعلقہ تفتیشی افسر کو تمام شواہد اور حقائق کی روشنی میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کے ساتھ تشدد اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں