0

جہلم: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز جاری، اشتہاری مجرم اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، رائفل برآمد

عابد محمود چوہدریعابد محمود چوہدری

جہلم (پی ٹی وی نیوز) جہلم پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران افراد، گھروں، ہوٹلز اور بس اسٹینڈز کو چیک کیا گیا جبکہ دوران سرچ آپریشن 01 اشتہاری مجرم اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے رائفل 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی طور پر مقیم فرد یا جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا شخص آئے جو بغیر کوائف کے رہائش پذیر ہو، مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہو یا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو فوری طور پر اپنے قریبی تھانے یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں