0

دینہ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم شخص جاں بحق

جہلم (پی ٹی وی نیوز) دینہ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ 27 نومبر کی رات تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر الفضل مارکی کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پولیس کی جانب سے کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی کہ لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین نے ایک شخص کو ٹکر مار دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی قریبی ریسکیو ایمبولینس روانہ کی گئی، جس نے ایک منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق متاثرہ شخص کی عمر تقریباً 50 سال تھی اور اس کے جسم پر کچلے جانے کے باعث شدید زخم آئے تھے۔ اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ واقعے میں ریلوے پولیس اور پنجاب پولیس بھی موقع پر موجود رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں