جہلم (مرزا عبدالجبار بیگ) ضلعی فلڈ کنٹرول روم جہلم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی آمد (Inflow) 31,500 کیوسک اور اخراج (Outflow) 31,000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے اخراج کی مقدار کے حساب سے درج ذیل درجہ بندی کی گئی ہے:
کم سطح سیلاب: 75,000 کیوسک
درمیانی سطح سیلاب: 150,000 کیوسک
شدید سطح سیلاب: 300,000 کیوسک
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق:
اب تک کسی نہر یا دیگر نکاسی آب کے راستوں میں غیر معمولی اخراج کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ضلع جہلم میں دریائے جہلم کے تمام مقامات پر پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے اور کسی بھی قسم کی سیلابی یا خطرناک صورتحال درپیش نہیں ہے۔
اہم گزارش ضلعی انتظامیہ نے میڈیا نمائندگان اور شہریوں سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔ فلڈ کنٹرول روم سے جاری کردہ معلومات مکمل طور پر مستند اور حقیقت پر مبنی ہیں۔









