0

جہلم۔ گوشت مہنگے داموں بکنے لگا انتظامیہ خاموش

جہلم (عابد محمود چوہدری )جہلم شہر سمیت ضلع بھرکے قصاب گوشت سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کے بجائے مرضی کے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے اپنی دکانوں پر سرکاری نرخ نامے بھی آویزاں کر رکھے ہیں اس حوالے سے اگر کوئی گا بک اوور چار جنگ کی بات کرے تو قصاب اس سے تو تکرار شروع کر دیتےہیں جس کی وجہ سے گاہک کو مجبورا مہنگے داموں گوشت خریدنا پڑتا ہے اس سمیت چند قصابوں کے بارے پانی کے پریشر والا گوشت فروخت کرنے کی اطلاع بھی موجودہیں فلاحی شہری تنظمیوں کے عمائدین نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں ایسے قصابوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں جو حکومتی نرخوں پر گوشت فروخت کرنے کے بجائے اپنی مرضی کے نرخوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں۔اور حکومتی احکامات کا مزاق اڑانے میں مصروف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں