کراچی (پی ٹی وی نیوز) معروف سندھی لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے بتایا ہے کہ انہوں نے 2018 میں اللہ اور اسلام کی خاطر گائیکی اور شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معروف نعت خواں جنید جمشید کی وفات کے بعد وہ شدید صدمے اور ذہنی کیفیت سے دوچار ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے موسیقی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ شازیہ خشک نے بتایا کہ وقت کے ساتھ انہوں نے ہمت جمع کی اور شرعی پردہ اختیار کر لیا۔ آج کل وہ کراچی میں ایک اسٹال پر مصنوعی زیورات اور ہاتھ سے تیار کردہ روایتی ملبوسات فروخت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے جڑواں بچے بیرون ملک مقیم ہیں لیکن وہ کبھی تنہا محسوس نہیں کرتیں کیونکہ اللہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔ (ماخذ: 24 نیوز)
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









