ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر پننوال میں انسداد تجاوزات آپریشن
جہلم۔پی ٹی وی نیوز (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان نے للہ-جہلم دو رویہ سڑک پر واقع پننوال کے مقام پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے اور عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔









