0

عالمی یوم ماحولیات پر ہمیں اس بات کا عزم کرنا ہے کہ ماحول کو نقصان دینے والی تمام چیزوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ ڈی سی جہلم

جہلم (الیاس صادق وٹو)عالمی یوم ماحولیات پر ہمیں اس بات کا عزم کرنا ہے کہ ماحول کو نقصان دینے والی تمام چیزوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے پلاسٹک کے استعمال سے نہ صرف ماحول تباہ ہو رہا ہے بلکہ آبی اور جنگلی حیات کو بھی بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے اج کے دن ہم نے یہ عزم کرنا ہے کہ مضر صحت پلاسٹک بیگ کا استعمال اپنی روز مرہ زندگی سے ختم کرنا اور صرف بائیو ڈی گریڈ ایبل شاپنگ بیگ کا استعمال یقینی بنانا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے عالمی یوم ماحولیات پر محکمہ ماحولیات جہلم کی جانب سے منعقدہ اگاہی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس حوالے سے ریلی ڈی سی دفتر سے پریس کلب تک منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے افسران اہلکاروں سماجی تنظیموں رضاکاروں اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈی سی جہلم نے ریلی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو بچانا مستقبل کو بچانا ہے اگر اج ہم اپنے ماحول کو محفوظ کریں گے تو غیر متوقع طوفانوں سیلابوں زلزلوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے گا ہر شہری کو اس حوالے سے مضر صحت اور ماحول پلاسٹک بیگ اور ان جیسی دیگر چیزوں کا استعمال ختم کر دینا چاہیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے شہریوں میں بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ تقسیم کیے جبکہ شجرکاری بھی کی انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگ کا استعمال کم سے کم کر کے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم قدرتی ماحول کو بچانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں