جہلم(عامر کیانی) اوور لوڈنگ اور سلنڈر نصب کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کی شامت اگئی۔ڈی پی او جہلم نے مسافروں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا۔مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں احتتام پزیر ہوگی اوور لوڈنگ ۔گاڑیوں میں سلنڈر نصب کرکے شہریوں کی جان و مال سے کھلواڑ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ٹریفک ہولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پنڈدادنخان میں اوور لوڈنگ اور سلنڈر نصب کر کے مسافروں کی جان جوکھوں میں ڈالنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمے کا اندراج کردیا گیا ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا۔ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت جہلم پولیس کی زمہ داری یے اگر کوئی بھی ڈرائیورز یا ٹرانسپورٹر مرتکب پایا گیا تو اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









