جہلم (بیورورپورٹ) جہلم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر جہلم پریس کلب کے زیر اہتمام ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صدارت صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے کی تقریب کا آغاز مرزا قدیر بیگ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، عقیدت کے پھول سید ناصر محمود نے نچھاور کیے مہر محمد الیاس نے قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات، جدو جہد آزادی اور پاکستان کے قیام میں ان کے تاریخی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی نےکہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی دیانت، اصول پسندی اور قانون کی بالادستی پر مبنی سوچ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









