0

جہلم میں پہلی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، 15 بسیں تین روٹس پر چلیں گی

جہلم میں پہلی مرتبہ الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ بس سروس کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس منصوبے کا افتتاح وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کیا، جب کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور مشیر وزیر اعلیٰ جنرل (ر) اظہر کیانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ منصوبے کے تحت 15 الیکٹرک بسیں شہر کے تین بڑے روٹس پر چلائی جائیں گی، جس سے شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔ افتتاحی تقریب میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ لیلا جہلم سڑک اگلے چھ ماہ میں مکمل ہو جائے گی اور ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم میں جدید کیتھ لیب کا افتتاح بھی جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے بسوں اور روٹس کی تعداد بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔

ماخذ: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ / بزنس آبزرور، 5 نومبر 2026۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں