0

46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (پارا) سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی

مرزا عبدالجبار بیگ مرزا عبدالجبار بیگ

جہلم: جہلم میں 46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (پارا) سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ (اے ایم یو) جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمانِ اعزازی شریک ہوئے۔

میگا شوٹنگ مقابلہ جات 7 اکتوبر سے 11 نومبر 2026 تک جاری رہے، جن میں پاک فوج، بحریہ، فضائیہ اور سول مسلح افواج کے 1500 سے زائد نشانہ بازوں نے شرکت کی۔ رینجرز، جی بی اسکاؤٹس، صوبائی وفود، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور شہریوں نے بھی ان مقابلوں میں حصہ لیا۔

اختتامی تقریب میں آرمی چیف اور نیول چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کیے۔ چوتھی انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ کی ٹرافی پاک فوج نے اپنے نام کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں