0

جہلم میں سرکاری نرخ نامے محض کاغذوں تک محدود، اشیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے باہر

مرزا عبدالجبار بیگ مرزا عبدالجبار بیگ

جہلم (مرزا عبدالجبار بیگ) جہلم شہر اور پورے ضلع میں سرکاری نرخ نامے محض کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور شہری پریشان ہیں۔ جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈ دادن خان سمیت گرد و نواح میں روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانی اضافہ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

دکان داروں نے سرکاری نرخ نامے ایک طرف رکھ کر اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر لیے ہیں۔ نتیجتاً دودھ، دہی، انڈے، مرغی، گائے اور بکرے کا گوشت، روٹی اور سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، جبکہ سرکاری نرخ نامے کاغذوں تک محدود ہیں۔

ضروری اشیا کی قیمتوں میں اس تیز اضافے نے مہنگائی سے پہلے ہی پریشان غریب شہریوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے۔ اس صورت حال نے روزمرہ کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے اور غریب گھرانوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں