0

جہلم معدنی وسائل کے اعتبار سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے، حاجی زاہد حسین بٹ

عابد محمود چوہدری عابد محمود چوہدری

جہلم (عابد محمود چوہدری) جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر حاجی زاہد حسین بٹ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم جغرافیائی اہمیت اور قدرتی و معدنی وسائل کے اعتبار سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈ دادن خان کا تاریخی شہر کھیوڑہ سفید سونے اور گلابی سونے سمیت قیمتی معدنیات کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک الگ اور نمایاں شناخت رکھتا ہے۔ جہلم کا سفید اور گلابی نمک ایک قیمتی خدا داد دولت ہے جس نے ضلع کو دنیا بھر میں نمایاں مقام دیا ہے۔

حاجی زاہد حسین بٹ نے کہا کہ یہ معدنی ذخائر جہلم کی پہچان ہیں اور معاشی ترقی و صنعتی امکانات کے لیے ایک اہم اثاثہ ہیں، جنہیں مؤثر منصوبہ بندی اور جدید تقاضوں کے مطابق حکمت عملی کے ذریعے مزید ترقی دے کر قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں