0

جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو انجمن آرائیاں کی مبارکباد

عابد محمود چوہدریعابد محمود چوہدری

جہلم (پی ٹی وی نیوز) جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو شہر کی سماجی، رفاہی، فلاحی، شہری اور سیاسی تنظیموں کے عمائدین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں انجمن آرائیاں ضلع جہلم کے سرپرستِ اعلیٰ معروف قانون دان چوہدری محمد یعقوب، صدر حاجی چوہدری حبیب الرحمٰن، جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد یعقوب، حاجی محمد اشرف، چوہدری ولید، چوہدری قذافی، چوہدری لیاقت، چوہدری اختر سمیت آرائیں برادری کی دیگر سرکردہ شخصیات مبارکباد دینے جہلم پریس کلب پہنچیں، جہاں نومنتخب صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان (گولڈ میڈلسٹ)، سرپرست مہر محمد الیاس، چیئرمین راجہ نوبہار خان، جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ، سیکرٹری فنانس راجہ سہیل کیانی، سیکرٹری اطلاعات سید ناصر محمود، آفس سیکرٹری عبدالغفار آزاد، سابق صدر جہلم پریس کلب ملک وسیم اختر، سابق جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس چوہدری مہربان حسین، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، ڈیجیٹل اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے صدر یاسر صدیق، جنرل سیکرٹری ظہیر بٹ، رانا شفقت علی، صدر ڈیجیٹل میڈیا انیس الرحمٰن بٹ، فضل خان، چوہدری تصور حسین، اومان اللہ بٹ، شہریار علی راجہ، آصف جنجوعہ، عبدالرحمٰن قادری، نعیم اختر بھٹی، بابائے صحافت اشتیاق پال اور نادر نقشبندی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ بعدازاں کانفرنس ہال میں منعقدہ ملاقات کے دوران انجمن آرائیاں کے قائدین نے جہلم پریس کلب کے تمام نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔ انجمن آرائیاں کے رہنماؤں نے اپنی برادری کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جہلم پریس کلب کے نومنتخب صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان اور جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ نے اپنی اور ایگزیکٹو باڈی و ممبران کی جانب سے معزز مہمانوں کی آمد، محبت اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں