جہلم (پی ٹی وی نیوز) ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ کی زیر صدارت ضلعی محکموں کی کارکردگی کے کلیدی اشاریوں (KPIs) کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے مختلف سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی، مقررہ اہداف کے حصول اور جاری ترقیاتی و انتظامی سرگرمیوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مختلف محکموں کی جانب سے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر زور دیا کہ تمام ضلعی محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور کارکردگی کے مقررہ معیار کو ہر صورت برقرار رکھیں۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کی کارکردگی، اہداف پر عمل درآمد اور عوامی خدمات کی بہتری کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ (ماخذ: دینہ جہلم ٹائمز)
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









