0

ڈی سی جہلم کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا رات گئے اچانک دورہ

مرزا عبدالجبار بیگمرزا عبدالجبار بیگ

جہلم (پی ٹی وی نیوز) ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ نے رات گئے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں طبی سہولیات کی فراہمی، ہسپتال کے انتظامی امور اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد رات کے اوقات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کی دستیابی اور معیار کو جانچنا تھا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور علاج معالجے کی سہولیات، طبی عملے کی موجودگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں غفلت، عملے کی غیر حاضری اور فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ (ماخذ: جیوی پاکستان)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں