اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی اور یہ معاملہ اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مشاورت گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے اور اگر اتفاق رائے ہو گیا تو ملک کا سیاسی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خیال میں نیا سال نیا نظام دیکھے گا اور 2026 کے دوران اس کی کوئی نہ کوئی شکل سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے پاس اس معاملے پر کوئی اندرونی معلومات نہیں اور ریفرنڈم کے حوالے سے وہ کچھ کہنے سے گریز کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ ملاقاتوں میں آئینی شقوں پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ (ماخذ: ڈان)
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









