0

آسیان سربراہی اجلاس میں چین کے وزیراعظم کا آزاد تجارت کا عزم

منیلا (پی ٹی وی نیوز) چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے آسیان سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ عالمی تجارتی پابندیوں کے باوجود چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے اور بیجنگ کثیرالجہتی نظام اور آزاد تجارت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ منیلا میں علاقائی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے دور میں بھی چین اور آسیان کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر پائی کو بڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل منگل کو منیلا پہنچیں گے، جہاں وہ آسیان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور کواڈ کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ (ماخذ: رائٹرز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں