0

پنجاب میں نویں سے بارہویں جماعت کے لیے نیا سمارٹ سلیبس جاری

لاہور (پی ٹی وی نیوز) پنجاب میں نویں سے بارہویں جماعت کے لیے نیا سمارٹ سلیبس جاری کر دیا گیا ہے، جس میں نصاب میں 25 سے 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق نئے نصاب کا مقصد طلبہ پر غیر ضروری بوجھ کم کرنا اور تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ سمارٹ سلیبس میں اہم اور بنیادی موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ طلبہ تصورات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ نصاب میں کمی کا فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے اور اسکولوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ (ماخذ: بلوم پاکستان)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں