0

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘ نمبردار۔لکھویندر سنگھ

گورداس پور (پی ٹی وی نیوز)یہاں چاروں طرف خوف ہے۔ ہم سرحد پر رہ رہے ہیں اور یہاں کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ سرحد پر رہنے والوں کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔‘

’کسی حکومت نے آج تک ہمارے مسائل کا حل نہیں سوچا، ہم اس وقت بھی انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔‘

خوف اور بے بسی میں ڈوبے یہ الفاظ انڈیا اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع گاؤں پنڈ روسا کے نمبردار لکھویندر سنگھ کے ہیں۔

انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد سے جہاں دنیا بھر سے اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے وہیں انڈیا پاکستان کے درمیان موجودہ تناؤ نے لکھویندر سنگھ سمیت سرحد پر رہنے والوں کے مسائل کئی گنا بڑھا دیے ہیں۔

جہاں ہر طرف اس واقعے کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کی بات کی جا رہی ہے وہیں کچھ لوگوں کو یہ خدشہ بھی ہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جن کی روزی روٹی سیاحت پر منحصر ہے وہ اب شدید متاثر ہوں گے۔

اور انھی سب کے درمیان ایسے لوگ بھی ہیں جو کشمیر کے باہر پنجاب میں انڈیا اور پاکستان کی سرحد پر رہتے ہیں اور اس وقت ان کے ذہنوں میں بہت سے خدشات اور سوالات موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں