جہلم(مرزا عبدالجبار بیگ )تھانہ صدر کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو بلیک میل کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اور اسے جلد چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ترجمان تھانہ صدر کا کہنا تھا کہ زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔ پولیس نے واضح کیا کہ معاشرتی برائیوں کے خلاف ان کی کارروائیاں مستقبل میں بھی اسی عزم اور جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔









