0

جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں مضر صحت پانی ملے گوشت کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری

جہلم (عابد محمود چوہدری) جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں مضر صحت پانی ملے گوشت کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری، معتلقہ زمہ داران بے بس، صارفین پریشان، شہریوں کی اکثریت مضر صحت گوشت کے استعمال سے مہلک بیماریوں کا شکار ہونے لگی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیاتفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں پانی ملے مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت دھڑلے سے جاری ہے بااثر قصاب سرکاری نرخ نامے کے ۔طابق گوشت فروخت کرنے کی بجائے مرضی کے نرخوں پر گوشت فروخت کرکے حکومتی احکامات کوہوا میں اڑا رہے ہیں سرکاری نرخنامے کے مطابق بکرے کا گوشت 16سو روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ قصاب۔ 22سو سے 25سو روپے کلو گائے کے گوشت کاسرکاری نرخ 8سو روپے فی کلو مقرر ہے قصاب۔ 1ہزار سے 12سوروپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرکے سرکاری نرخنامے ککامزاق اڑاتے دکھائی دیتے ہیں شہریونے ڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں