جہلم (عابد محمود چوہدری)جہلم شہر میں گداگری عروج پر گلی محلوں بازاروں اور سڑکوں پر بھکاریوں کی بھر مار، شہری پریشان جرائم میں اضافہ ، ڈسٹرکٹ پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت گردونواح کے گلی محلوں ، بازاروں ، سڑکوں اور پوش علاقوں میں بھکاریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ سے نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ منشیات فروشی جسم فروشی ، اور موٹر سائیکل چوری جیسی روز مرہ کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے ۔ زرائع کے مطابق بھکاریوں میں زیادہ تر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی ہے جو گداگری کی آڑ میں سادہ لوح عوام سے بھیک کی صدا لگاتے ہیں اور نہ دینے پر ان سادہ لوح افرادکو بلیک میل کرنے کے لئے بدتمیزی پر پر ا اتر آتے ہیں نوجوانوں بھکاریوں کے سر پرست ہر گلی محلے
میں موجود ہوتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر بھکاریوں اور نشئیوں سے منشیات فروشی اور جرائم کرواتے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، گھروں کے چشم و چراغ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ، والدین پریشان ہیں، بہنوں کی شادیاں طوالت اختیار کیئے ہوئے ہیں اور گھریلو حالات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر سے گداگری کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے
0









