جہلم۔ پی ٹی وی نیوز (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے کالا گجراں پارک کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پارک کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنانے اور کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے میجر اکرم شہید پارک کی تزئین و آرائش کے جاری کام کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اکرم شہید پارک کو آئندہ ایک ہفتے کے اندر مکمل کر لیا جائے گا تاکہ شہریوں کو تفریحی سہولیات کے حصول کے لیے مزید انتظار نہ کرنا پڑے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور معیاری تفریحی ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔









