جہلم۔پی ٹی وی نیوز (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کالا گجراں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کلاسوں میں جا کر تعلیمی سرگرمیوں اور بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی حاضری، طلبا کی شرکت، اور تعلیمی ماحول کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اساتذہ اور سٹاف کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے اور طلبا کو معیاری اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ تعلیمی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے قوم کے معمار تیار کرتے ہیں، اس لیے ان کی بہتری انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔









