جہلم (ایم سلطان) جہلم یوم مزدور ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے مزدوروں نے اپنے حقوق کیلئے انتھک جدوجہد اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان خیالات کا اظہار صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے یوم مزدور کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام سماجی انصاف مساوات اور انسانی حقوق کےاحترام کے اصولوں۔ پر زور دیتا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں محنت کشوں کے کام کرنے اور انکے حالات زندگی بہتر بنانے کےلیے کردار ادا کری یوم مزدور ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے وطن عزیز کے مزدوروں نے اپنے حقوق اور وطن کی بہتری کےلیے انتھک جدوجہد اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مزدور کی 26دن کی تنخواہ 37ہزار مقرر کررکھی ہے لیکن ضلع بھر میں کوئی مالک نہ تو مزدورں کو چار چھٹیاں دیتے ہیں اور نہ ہی اجرت پوری دی جاتی ھے محکمہ لیبر سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے صوبائی وزیر محنت اور سیکرٹری محنت کواس پر نوٹس لیتے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہ کروانے والے زمہ داران کے خلاف کارروائیاں کرنی چاہیے تاکہ غریب محنت کش حکومتی مراعات سے مستفید ہوسکیں اور خوشحال ہوسکیں حاجی محمد افضل بلوچ نے کہاکہ یکم مئی نہیں بلکہ ہردن مزدور کا دن ہے سرمایہ دار طبقے کے خلاف آواز بلند کرنے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مزدوروں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









