جہلم (عابد محمودچوہدری)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں دودھ کی بڑھتی ہوئی طلب نے منافع خور عناصر کو سر گرم کر دیا ہے، جو دودھ کو گاڑھا اور غذائیت سے بھر پور دکھانے کے لیے اس میں مہلک کیمیکلز شامل کر رہے ہیں۔ ان میں پیرافن آئل، یوریا، صابن، مالا مین ، سبزیوں کا تیل اور دیگر مضر صحت اجزاء شامل ہیں۔ یہ عمل نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق کے مسلسل استعمال سے جگر، گردے، معدہ اور دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی نشو و نما بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان فوڈ اتھارٹی دودھ کی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے دوران محض IF) فیصد Fat Not Solids) چیک کر کے گاڑیاں کلیئر کر دیتے ہیں، جبکہ ملاوٹ کی مکمل سائنسی جانچ کے لیے مخصوص کیمیائی ٹیسٹ ضروری ہیں جن میں میتھیلین بلیو، ڈی ایم اے بی فیسلر ، آیوڈین، بارفوڈ ، پینز اور سلور نائٹریٹ ٹیسٹ شامل ہیں اس حوالے سے معروف قانون دان ہائی کورٹ کرنل (ر) انور خان آفریدی ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیور فوڈ آرڈینینس پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت ملاوٹی دودھ کی فروخت ایک قابل سزا جرم ہے، جس میں قید اور جرمانے دونوں کی سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 23 کے تحت ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے تا کہ عوام کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی دودھ فروشوں کی گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کریں مخصوص ٹیسٹوں کے ذریعے ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی مؤثر کارروائی کی جائے۔تاکہ ملاوٹی دودھ اور تیارکرنے والوں کا خاتمہ ہوسکے
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









