برطانیہ (پی ٹی وی نیوز)برطانیہ نے 20 مئی 2025 کو اسرائیل کے ساتھ جاری آزاد تجارتی مذاکرات کو معطل کر دیا ہے اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث یہودی آبادکاروں اور تنظیموں پر پابندیاں عائد کی ہیں تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ جاری آزاد تجارتی مذاکرات کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیوں اور انسانی امداد کی ناکہ بندی کو “اخلاقی طور پر غلط” اور “ناقابل دفاع” قرار دیا ہے ۔
برطانیہ نے تین غیر قانونی آبادکاریوں (Tirzah Valley Farm, Meitarim, Shuvi Eretz) اور چار تنظیموں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہیں ۔ ان اقدامات کا مقصد مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ غزہ میں اب تک 53,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے









