تھانہ منگلا کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، لیڈی منشیات فروشہ گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
جہلم (ایم سلطان آغا )تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروشہ روبی امتیاز کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے ایک کلو 580 گرام چرس برآمد کی گئی۔
پولیس نے گرفتار ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف جہلم پولیس کی بھرپور کریک ڈاؤن مہم جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے زہریلے دھندے سے محفوظ رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔









