0

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع جہلم میں تمام سرکاری افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع جہلم میں تمام سرکاری افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

جہلم (مرزا عبدالجباربیگ)ڈپٹی کمشنر جہلم کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر عوام کو بہتر سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع جہلم میں تمام سرکاری افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 2059/EB(DC) مورخہ 03 جون 2025 کے مطابق، تمام افسران اور اہلکار اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں گے اور کوئی بھی افسر یا ملازم اسٹیشن نہیں چھوڑے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ احکامات تک کسی بھی قسم کی رخصت کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوائے شدید ایمرجنسی کی صورت میں، جس کے لیے متعلقہ مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت لازمی ہو گی۔

ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف PEEDA ایکٹ 2006 کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کی نقول مختلف سرکاری محکموں اور افسران کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں