0

شاندار چوک و گرد و نواح میں جو پارکنگ پرچی ٹھیکہ ہے اسے ختم کیا جائے۔۔نمبردار چوہدری اورنگزیب حال مقیم جرمنی

جہلم (مرزا عبدالجبار)جہلم شہر شاندار چوک و گردونواح میں موٹر سائیکل و دیگر گاڑی کھڑی کرنے پر جو پارکنگ فیس کی مد میں پرچی لی جاتی ہے اس ٹھیکہ کو فوری منسوخ کر کے عوام کو مزید تکلیف سے بچایا جائے نمبردار چوہدری اورنگزیب حال مقیم جرمنی
تفصیل کے مطابق نمبردار چوہدری اورنگزیب حال مقیم جرمنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاندار چوک گردونواح میں موٹر سائیکل و دیگر گاڑیوں کو کھڑا کرنے پر جو پارکنگ فیس لی جاتی ہے اس کو فوری منسوخ کر کے عوام کو مزید تکلیف سے بچایا جائے پنجاب میں گزشتہ کئی ماہ سے تجاوزات آپریشن کی وجہ سے کاروباری حالات سنگین نتائج پر ہے عوام میں دن بدن بے روزگاری کی وجہ سے بہت پریشان ہے بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام آگے ہی بہت پریشان ہے اوپر سے شاندار چوک گردونواح میں پارکنگ فیس سے کاروباری لوگ اور عوام شخت اذیت میں مبتلا ہوگئ ہے آئے روز کاروباری لوگوں عوام اور پارکنگ فیس پرچی مافیا میں لڑائی جھگڑے معمول بن گیا ہے نمبردار چوہدری اورنگزیب حال مقیم جرمنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ روالپنڈی و دیگر بڑے اضلاع کی طرح پہلے پارکنگ پلازے بنائے پھر پارکنگ پلازوں میں کھڑی ہونے والی گاڑیوں سے پارکنگ فیس وصول کرے ضلعی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد شاندار چوک گردونواح میں موٹر سائیکل و دیگر گاڑیاں کھڑی کرنے پر جو پارکنگ فیس پرچی وصول کی جاتی ہے اس ٹھیکہ کو فوری طور پر منسوخ کریں تاکہ عوام جو پہلے ہی بہت پریشان ہے اس کو اس پریشانی سے نجات مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں