مرزا عبدالجبار بیگ
دینہ (مرزا عبدالجبار بیگ) — ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے محکمانہ احتساب کے تحت 03 کانسٹیبلز کو ڈسمس فرام سروس کر دیا، جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور سروس میں کوتاہی پر 01 سب انسپکٹر کو تنزلی دے کر اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔
ان میں 01 کانسٹیبل کے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے، جبکہ 02 کانسٹیبلز پیشہ ورانہ غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ہوئے۔ 01 سینئر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں شوکاز نوٹسز اور ڈیوٹی میں غفلت پر 11 اہلکاروں کی سروس ضبط، 01 کا انکریمنٹ اسٹاپ، 06 کو وارننگ اور 11 کو سنشور کی سزائیں دی گئیں۔
ڈی پی او نے کہا کہ بدعنوان عناصر اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ عوام کو بروقت اور بہترین سروس دینا پولیس کی ذمہ داری ہے، جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔









