مرزا عبدالجبار بیگ
جہلم (مرزا عبدالجبار بیگ) جہلم میں تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے سیفٹی آڈٹ سرد خانے کی نذر ہو گئے ہیں اور خطرناک قرار دی گئی بیشتر سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت نہ ہو سکی۔ خستہ حال عمارتیں صوبائی منظوری کے انتظار میں حالات کے رحم و کرم پر ہیں۔
15 اکتوبر کو پشاور کی ڈیر کالونی میں الخیر ایجوکیشن سینٹر کی چھت گرنے سے کئی بچے جان سے گئے، جس کے بعد پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے معائنے کا حکم دیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم نے تمام سرکاری و نجی اداروں کے سیفٹی آڈٹ کے احکامات جاری کیے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ضلع بھر کی عمارتوں کو مکمل یا جزوی طور پر خطرناک قرار دیا۔
نجی اداروں کے 47 سیفٹی آڈٹ کی حتمی رپورٹ اکتوبر کے آخر تک پیش ہونی تھی، مگر ذرائع کے مطابق اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بیشتر نجی اسکول کرائے کی عمارتوں میں ہیں، جن کا نقشہ نہیں اور نہ وہاں آگ بجھانے کے آلات یا ہنگامی راستے ہیں؛ 70 فیصد سے زائد اسکول فٹنس اور حفظان صحت کے سرٹیفکیٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔
ماخذ: جہلم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، ذرائع









