0

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ

ممبئی (پی ٹی وی نیوز) غیر ملکی سرمایہ کاروں نے نومبر میں بھارتی حصص میں 8.94 ارب ڈالر کی خریداری کی ہے، جو کسی بھی ایک مہینے کا ریکارڈ ہے۔ نیشنل سیکیورٹیز ڈپازٹری کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے دوران بھارتی حصص سے غیر ملکی سرمایہ کی مجموعی واپسی 22.47 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ اس ماہ نفٹی 50 میں 9.5 فیصد اور سینسیکس میں 10.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو چھ سال میں بہترین ماہانہ کارکردگی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی، مضبوط کاروباری نتائج اور عالمی سطح پر اے آئی سے منسلک حصص سے سرمایہ کی واپسی کو اس تبدیلی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بانڈز سمیت بھارت میں اس ماہ مجموعی غیر ملکی سرمایہ 9.8 ارب ڈالر رہا۔ (ماخذ: رائٹرز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں