لاہور (پی ٹی وی نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا ہے جس کے تحت مرد اور خواتین اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے ضابطے کے تحت اساتذہ شارٹس نہیں پہن سکیں گے اور سکول کی عمارت کے اندر سن گلاسز استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ مرد اساتذہ کو ویسٹ کوٹ یا فارمل پینٹ شرٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بند جوتے پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، تاہم جرابوں کے ساتھ سینڈل پہننے کی اجازت ہوگی۔ خواتین اساتذہ کے ہیل والی جوتیاں، بغیر بازو اور شفاف لباس پہننے پر پابندی ہوگی جبکہ انہیں رسمی لباس کے ساتھ دوپٹہ یا اسکارف لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حجاب اور عبایا پہننے کی اجازت برقرار رہے گی۔ محکمے نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو نئے ڈریس کوڈ پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









