0

پنجاب کے سکولوں میں خواتین کے تحفظ کی 16 روزہ مہم — “عہد سے عمل تک، محفوظ عورت، مضبوط پنجاب”

لاہور (پی ٹی وی نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن نے صوبے بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ڈی ای ایز) کو ہدایت جاری کی ہے کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی “16 ڈیز آف ایکٹیوزم اور ون ملین پلیج مہم” میں سکولوں کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے۔

نوٹیفکیشن (31 اکتوبر 2026) کے مطابق مہم 25 نومبر سے 10 دسمبر 2026 تک “عہد سے عمل تک — محفوظ عورت، مضبوط پنجاب” کے موضوع کے تحت چلائی جائے گی۔ سکولوں میں عمر کے مطابق اور اساتذہ کی نگرانی میں آگاہی سرگرمیاں ہوں گی، جن میں تقاریر، آگاہی لیکچر، مختصر ڈرامے، آگاہی واک، آرٹ اور پوسٹر مقابلے اور سوشل میڈیا مہم شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرگرمیاں طلبہ کی عمر اور سمجھ کے مطابق ہوں، ان کی حفاظت، وقار اور نجی معلومات کا خیال رکھا جائے، اور کسی طالب علم سے ذاتی تجربہ عوامی طور پر بتانے کو نہ کہا جائے۔ ون ملین پلیج مہم میں شرکت رضاکارانہ ہوگی۔ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تقریبات کے بینرز پر پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے لوگو نمایاں ہوں۔

نوٹیفکیشن کی مکمل کاپی ذیل میں دیکھی جا سکتی ہے:

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی مہم — نوٹیفکیشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں