کراچی (پی ٹی وی نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔ پیر کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 178,470 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
سرگرم خریداری کے باعث مارکیٹ میں بیشتر شعبوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتہ مارکیٹ مندی کے ساتھ ختم ہوا تھا، جب انڈیکس 177,383 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اور ہفتے بھر میں تقریباً 490 پوائنٹس کی کمی آئی تھی۔
تاجروں کے مطابق توانائی کے شعبے میں پاکستان اور عمان کے معاہدے اور معیشت سے متعلق مثبت خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خریداری کا یہ رجحان برقرار رہا تو مارکیٹ آئندہ روز بھی مستحکم رہ سکتی ہے۔
ماخذ: ٹریبیون، 23 نومبر 2026




