0

کل صبح 05:18 بجے: ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہوں گے

اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کل بدھ 25 نومبر کو صبح پانچ بج کر اٹھارہ منٹ پر چین کے شینزو-24 مشن پر خلا کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہ خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی اور چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔ یہ خلائی جہاز چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2ایف راکٹ کے ذریعے روانہ ہو گا۔ مشن کی کمان چینی خلا باز تانگ ہونگ بو کریں گے، جبکہ ذیشان علی پے لوڈ ماہر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

ذیشان علی خلائی اسٹیشن پر تقریباً ایک ہفتہ گزاریں گے اور چینی ساتھیوں کے ساتھ تقریباً نوے تجربات کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ڈھائی سو ملین پاکستانیوں کی امیدیں اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے انہیں پاکستان کا پہلا خلا باز قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان اور چین کی دوستی کی تاریخی کامیابی کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں