دبئی (پی ٹی وی نیوز) بحرین پر حملوں کی اطلاعات اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھی گئی۔ رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے متعلق دعووں نے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی، جس کے باعث مارکیٹوں میں فروخت کا رجحان رہا۔ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور علاقائی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو خلیجی مارکیٹوں پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔ (ماخذ: رائٹرز)
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









