عابد محمود چوہدریجہلم (عابد محمود چوہدری) جہلم شہر اور چاروں تحصیلوں میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد اکثر و بیشتر علاقوں میں نظر نہیں آتا۔
تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات میں انواع و اقسام کے من پسند کھانوں کی لاتعداد ڈشز پیش کی جاتی ہیں اور رات کے اوقات میں ہونے والی تقریبات میں مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی روزانہ کا معمول بن چکی ہے۔ شادی ہالوں کی فرضی چیکنگ کی جاتی ہے اور متعلقہ انتظامیہ نے اپنے کارندے مقرر کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے رات گئے تک جاری رہنے والی تقریبات سے کفایت شعاری مہم کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے صورتحال کا نوٹس لینے اور حکومتی احکامات و قوانین پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔









