0

پنجاب پولیس حافظ آباد کی بڑی کامیابی — سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی کے قتل کیس میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

حافظ آباد (پی ٹی وی نیوز) پنجاب پولیس حافظ آباد نے سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی کے ہائی پروفائل قتل کیس میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا سراغ سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی، سی ڈی آر تجزیے اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے لگایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مسروقہ لینڈ کروزر وی 8، پراڈو، اسلحہ اور دیگر اہم سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے پریس کانفرنس کے دوران حافظ آباد پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چوتھے ملزم کی گرفتاری اور مکمل برآمدگی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں