0

راولپنڈی: مزید 11 غیر قانونی افغان باشندے حراست میں

راولپنڈی (پی ٹی وی نیوز) راولپنڈی میں مزید 11 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی چکلالہ کی حدود میں کی گئی جہاں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف چیکنگ جاری تھی۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام افراد کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہوں گی انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں