اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے پیر 23 نومبر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی ضروری ہے تاکہ عوامی خدمات لوگوں تک پہنچیں اور ان کے مسائل مؤثر طریقے سے حل ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے سے موجودہ نظام حکومت کے تحت عوامی مسائل حل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ چھوٹے صوبوں کے قیام سے متعلقہ علاقے کی ترقی ہو گی اور انتظامی کارکردگی بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام عوامی فلاح کا اہم معاملہ ہے، تاہم اس کے لیے آئینی و قانونی تقاضوں کی پاسداری اور متعلقہ فریقوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




