اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے منگل کو پاکستان کے وفاقی سول پنشن نظام کی اصلاحات کے لیے 500 ملین ڈالر کا نتائج پر مبنی قرض منظور کر لیا ہے۔ بینک کے مطابق اصلاحات سے پنشن کے بڑھتے ہوئے مالی دباؤ پر قابو پانے، پنشن نظام کی پائیداری مضبوط کرنے اور ترقیاتی و سماجی اخراجات کے لیے مالی گنجائش پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی پنشن اخراجات مالی سال 2016 سے تقریباً پانچ گنا بڑھ کر سالانہ ایک کھرب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ قرض سے حکومت کے پنشن اصلاحاتی منصوبے کے پہلے مرحلے اور جولائی 2024 سے بھرتی ہونے والے وفاقی ملازمین کے لیے لازمی شراکتی پنشن اسکیم کی منتقلی میں مدد ملے گی۔ اے ڈی بی کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا کہ اس پروگرام سے اصلاحات کو ادارہ جاتی شکل ملے گی اور شفافیت بہتر ہوگی۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









