کراچی (پی ٹی وی نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے منگل کی شام کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ گزشتہ تقریباً دو برس سے خون کے کینسر “ملٹیپل مائیلوما” سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کی تشخیص کے بعد کئی ڈاکٹروں سے رجوع کیا اور تقریباً ایک سال بستر پر آرام کرنا پڑا جس کے بعد کراچی میں ڈاکٹر سلمان عادل کے زیر علاج کیموتھراپی مکمل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ علاج ابھی جاری ہے اور ہفتہ وار دوا کے بعد سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ ہوگا، تاہم بون میرو بائیوپسی کے نتائج صاف آئے ہیں۔ گلوکار نے کہا کہ انہوں نے یہ بات اس لیے بتائی تاکہ اس بیماری سے متاثر افراد امید نہ کھوئیں اور جان لیں کہ پاکستان میں اس کا علاج موجود ہے۔ شفقت امانت علی 28 نومبر کو کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں کنسرٹ سے اسٹیج پر واپسی کریں گے جبکہ اسلام آباد میں 2 جنوری اور لاہور میں 22 جنوری کو کنسرٹ ہوں گے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









