0

پٹرول تین روپے سستا ہو کر 319 روپے لیٹر، ڈیزل 357 روپے پر برقرار

اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) حکومت نے پیر کو پٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کر دی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 357 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج منگل 24 نومبر سے ہو گیا ہے اور پٹرول 319 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ حکومت پٹرول پر 114 روپے اور ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر ٹیکس اور ڈیوٹیاں وصول کر رہی ہے۔

دو نومبر کو اعلان کردہ انتظام کے تحت تیس روز تک آئل ریفائنریز پٹرولیم لیوی کا پندرہ ارب روپے کا مجموعی بوجھ برداشت کریں گی، جس سے صارفین کو سہولت مل رہی ہے۔ وزیراعظم کی ایندھن ریلیف اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور آٹھ سو سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو سبسڈی والا ایندھن مل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں