اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) ورلڈ بینک نے پنجاب کے 150 ملین ڈالر کے تعلیمی منصوبے کی عمل درآمد کی پیش رفت کی درجہ بندی ’تسلی بخش‘ سے گھٹا کر ’معتدل طور پر تسلی بخش‘ کر دی ہے۔ بینک کے مطابق تکنیکی معاونت کی عدم دستیابی اور بنیادی اعداد و شمار کی کمی اس کی وجہ بنی، حالانکہ دیگر اہداف میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ سرکاری و نجی شراکت داری والے اسکولوں میں داخلے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور چوتھے سال کا ہدف وقت سے پہلے حاصل کر لیا گیا۔
بینک کے مطابق مزید 1,092 اسکولوں میں معیاری ابتدائی بچپن کی تعلیم و نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے، تاہم کلاس رومز کی تعمیر ابھی شروع نہیں ہوئی۔ یہ قرض جون 2024 میں منظور ہوا تھا اور جون 2029 میں ختم ہوگا۔ منصوبے کا مقصد پنجاب میں بچوں کی اسکول میں شمولیت اور ابتدائی جماعتوں میں پڑھنے کی مہارت بڑھانا ہے، جس سے تقریباً 50 لاکھ بچے اور ایک لاکھ 65 ہزار اساتذہ مستفید ہوں گے۔




